یوکرائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رونے والوں کو غزہ میں مظالم نظر نہیں آ رہے

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا یوکرائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رونے والوں کو غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم نظر کیوں نہیں آ رہے؟۔ غزہ میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ ہزاروں بچے بھونے جا چکے ہیں مگر عالمی رہنماءگونگے اور بہرے بنے ہوئے ہیں۔ غزہ میں ادویات اور خوراک کی شدید کمی کی وجہ سے کوئی بڑا انسانی المیہ پیش آ سکتا ہے مگر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ فلسطینیوں کا جذبہ جہاد قابل تحسین ہے۔ ہزاروں نعشیں اٹھانے کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ سب سے زیادہ افسوس اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہنی مون منانے والے عرب ممالک پر ہے جنہیں مسلمانوں کا اتنا خون بہانے والے اسرائیل سے پھر بھی پیار ہے اور صرف زبانی بیانات پر اکتفاءکیے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو مزید مو¿ثر بنانے کی ضرورت ہے۔ معاشی عدم استحکام کے سامنے جلد ہی اسرائیل گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن