فیروز والہ: ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4ملزم گرفتار‘8وارداتوں کا انکشاف

 فیروز والہ(نامہ نگار) فیروز والا پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث چار رکنی منظم خطرناک علاقائی ڈکیت گینگ کے سرعنہ جہانزیب عرف زیبی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا پکڑے جانے والے ڈاکووں نے ابتدائی تفتیش میں 8 وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ ڈی ایس پی فیروزوالہ چوہدری محمد نواز سیال کی نگرانی میں تھانہ فیروزوالا کے ایڈیشنل ایس ایچ او نوید اقبال نے اے ایس ائی زاہد صفدر اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ رچنا ٹاو¿ن کے قریب چھاپہ مار کر ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے چار رکنی ڈکیت گینگ کے سرعنہ جہانزیب عرف زیبی کو دیگر ساتھیوں زین علی،شابان اور علی حسن کو گرفتار کر لیا ۔ ڈاکوو¿ں کا گینگ شارع عام اور پوش علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی راہزنی کی واردات کر کے لوگوں کو قیمتی سامان سے محروم کرتا تھا۔ ملزموں سے تین مسرقہ موٹرسائیکلیں، سپیئر پارٹس اور لاکھوں روپے کی رقم برآمد کی گئی۔ چھینی ہوئی موٹر سائیکلوں کے حصوں کو الگ کر کے کباڑیوں کے پاس اونے پونے داموں میں فروخت کرتے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...