رائیونڈ اجتماع میں ملکی ‘غیر ملکی مہمانوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی : ایس ایس پی آپریشنز

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہو گیا۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا نے عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے پر± امن انعقاد پر لاہور پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران واہلکاروں نے دن رات محنت کر کے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی۔اجتماع پر لاہور پولیس کے3ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی پولیس افسران و جوانوں کا مورال بلند رہا اور تمام اہلکاروں نے بہترین فرائض سر انجام دیے ا±ن کا یہ کردار قابل ستائش ہے۔ اجتماع کو پ±ر امن بنانے میں جماعت انتظامیہ اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس نے بھی بھرپور تعاون کیا۔لاہور پولیس سے تعاون کرنے والے ہر فرد کے شکر گزار ہیں۔ لاہور پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن