لاہور(نامہ نگار)نواں کوٹ پولیس نے آن لائن ایپ کے ذریعے لاکھوں روپے کا جوا کھیلنے والے 6قمار بازوں کو گرفتارکر لیا ہے۔ نواں کوٹ پولیس نے انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ کے جاری میچز پر آن لائن بیٹ پرو ایپ کے ذریعے جواکھیلنے والے 6 ملزمان گرفتار کر کے ہزاروں روپے نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان آن لائن ایپ کے ذریعے اپنے گروپ ممبرز کےساتھ مختلف گیمز پر جوا کرواتے تھے۔ ملزمان کے موبائل سے ایپ میں موجودہ بیلنس بھی لاکھوں روپے میں تھا۔
میچوں پر جوا‘6قمار باز گرفتار
Nov 13, 2023