لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور پریس کلب میں اقرا کلب کی ہفتہ وار نشست میں شرکا نے سورہ النساءکی آیت 79 پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ارحم الرحمین ہے اور ہمارے ساتھ پیش آنے والی تمام بھلائیاں اسی صفت عظیم کی مرہون منت ہیں،عقل و شعور کو بروئے کار لاتے ہوئے نیکی کا راستہ اختیار کرنا ان بھلائیوں کا فطری اور حقیقی عوض ہے،اس عوضانے کی ادائیگی کو تائید ایزدی حاصل ہوتی ہے جس کی بدولت انسانی ادراک کی صلاحیت درجہ کمال کو چھوتی ہے پھر وہ نفس و شیطان کے بہکاوے میں نہیں آتا،قبل ازیں شرکا نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے صہیونیت کے پس منظر پر روشنی ڈالی اور اسے حزب الشیطان قرار دیا اور کہا کہ یہ گروہ اپنے مخصوص ایجنڈے پر گامزن ہے اور ہماری بے عملی کے باعث انہیں کسی مزاحمت کا سامنا بھی نہیں۔
لاہور پریس کلب میں ہفتہ وار نشست :سورہ النساءکی آیت 79 پر گفتگو
Nov 13, 2023