لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ کے فوراً بعد آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پھر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز میں بابر اعظم کو تبدیل نہ کرنے پر غور کررہا ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاءاشرف کو روزہ مرہ کے معاملات چلانے کا واضح حکم دیا ہوا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی تاہم ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی بہتر ہے۔اس لیے آسٹریلیا کے مشکل دورے میں انہیں ایک اور لائف لائن دی جا سکتی ہے، اسی طرح مکی آرتھر اور دیگر غیر ملکی کوچز کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے میں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
بابراعظم کیلئے لائف لائن، قیادت سے فوری نہ ہٹانے پر غور
Nov 13, 2023