لاہور(سپورٹس رپورٹر) آٹھویں تھل جیپ ریلی کے پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے میں تیمور خواجہ نے میدان مار لیا۔تھل جیپ ریلی میں تیمور خواجہ مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 24 منٹ اور 36 سیکنڈ میں طے کر کے پہلے نمبر پر رہے۔مصدق خان خاکوانی 2 گھنٹے 50 منٹ اور 25 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ شیراز قریشی 3گھنٹے 6 منٹ اور 46 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے تیسرے نمبر پر آئے۔فائنل راو¿نڈ میں زین محمود، صاحبزادہ سلطان گاڑی خراب ہونے کے باعث ٹریک مکمل نہ کرسکے۔نادر مگسی اور آصف فضل چوہدری بھی گاڑیاں خراب ہونے پر ٹریک مکمل نہ کرسکے۔
8 ویں تھل جیپ ریلی: پری پیئرڈ کیٹیگری میں تیمور خواجہ نے میدان مار لیا
Nov 13, 2023