لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی۔گزشتہ روز افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کو ہندوو¿ں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر رات گئے۔ فٹ پاتھ پر سوئے افراد کے پاس دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ سڑک کے کنارے سوئے ہوئے افراد کی مدد کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر لوگ انکے عمل کی تعریف کررہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔