ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش میں مزدوروں کے احتجاج کے دوران 130 فیکٹریاں بند ہوگئیں ۔ صنعتی پولیس کے ایک سپرنٹنڈنٹ محمد سرور عالم نے میڈیا کو بتایا کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں دو بڑے صنعتی مراکز ساور اور اشولیہ میں کل 130 ریڈی میڈ گارمنٹ(آر ایم جی)فیکٹریوں نے زیادہ اجرت کے لیے جاری کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے کام غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا۔