ٹرمپ دوبارہ صدر بنے توغیرقانونی تارکین کیخلاف تاریخی آپریشن ہوگا: امریکی میڈیا

 نیویارک (آئی این پی ) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو غیرقانونی تارکین کے خلاف تاریخی آپریشن ہوگا۔ امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں غیرقانونی تارکین کو کیمپوں میں رکھ کر بے دخل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو ہر سال لاکھوں افراد کو ملک بدر کیا جائے گا، عشروں سے امریکہ میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد بھی بے دخل کئے جائیں گے۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پھر سے پابندی لگانا چاہتے ہیں، ٹرمپ متعدد بیماریوں کو بنیاد بناکر بھی لوگوں کے امریکہ آنے پر پابندی عائدکرینگے۔

ای پیپر دی نیشن