منڈی بہاﺅالدین: سابقہ بیوی کو کمسن بیٹے سمیت قتل کر دیا

منڈی بہاو¿الدین(نمائندہ نوائے وقت ) منڈی بہاﺅالدین کے علاقہ ڈفر جنگل سے گزشتہ رات 35 سالہ خاتون اور اس کے دس سالہ بیٹے کی لاشیں ریسٹ ہاو¿س کے قریب ویرانے سے برآمد ہوئیں ،جن کی شناخت گلناز بی بی اور محمد ارسلان کے نام سے ہوئی جو بھیرہ کے علاقہ ویرووال کے رہائشی تھے ۔مقتولہ کے بیٹے محمد عدیل کی درخواست پر میانہ گوندل پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے ملزم تصدق کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اقبال جرم کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم تصدق کے مقتولہ کے ساتھ ناجائز مراسم تھے دونوں نے کچھ عرصہ قبل نکاح بھی کیا تھا لیکن پھر طلاق ہو گئی تھی تاہم مقتولہ اور ملزم کے تعلقات طلاق کے بعد بھی قائم تھے ،گزشتہ روز دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے گلا دبا کر گلناز اور ارسلان کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاشیں ڈفر جنگل میں ریسٹ ہاو¿س کے قریب پھینک دیں ۔لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔

ای پیپر دی نیشن