پرو انڈیا گروپ کے ہیکرز کا کینیڈا کی سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ہندوستانی ہیکر گروپ نے سابق بحریہ کے افسران کی سزا کے فیصلے کے بعد سائبر حملے سے جوابی کارروائی کی دھمکی جاری کی ہے جس کے بعد قطر کی اہم تنظیموں کے ڈیٹا کو لیک کر دیا، پرو انڈیا گروپ کے ہیکرز نے کینیڈا کی سرکاری ویب سائٹس اور فلسطینی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ہندوستانی ہیکرز سائبر حملوں سے دوسرے ممالک کی حساس معلومات کو اپنے مذموم ارادوں کے لئے استعمال کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ہیکرز نے بحریہ کے سابق افسران کی سزائے موت کا بدلہ لینے کے لیے قطر پر سائبر حملے شروع کر دیئے، قطر کے سرکاری پورٹل پر ہندوستان کا سائبر حملہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔ ہندوستانی دفاعی تحقیق ونگ نے رواں ماہ سات نومبر کو ہندوستان نے اپنی سابقہ وارننگ کو پورا کرتے ہوئے قطر پر کئی سائبر حملوں کو انجام دینے کا دعویٰ کیا۔قطر نے ہندوستانی ہیکرز پر اپنی غیر مجاز سرور تک رسائی، لیک کریڈینشل ڈیٹا، ویب سائٹس کو خراب کرنے جیسے حملوں کا بھی الزام لگایا،ہندوستانی ہیکرز نے قطر کی اہم تنظیموں کے ڈیٹا کو لیک کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن