فیروز والہ (نامہ نگار) کار سواروں نے گن پوائنٹ پر طالبہ کو زبردستی اغوا کر کے ایک ڈیرہ پر لےجا کر اس کے ساتھ زبردستی اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ ملزموں نے طلبہ کی ویڈیو بنا کر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ فیروزوالا پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ فرزانہ کوثر کی رپورٹ پر رانا اقرار اور صالم علی کے علاوہ دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔