پیپلزپارٹی سندھ کے سابق صدر صادق عمرانی سے نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد

Nov 13, 2023

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے کارروائی کرکے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر صادق عمرانی سے نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کر لی۔ کلفٹن کے علاقے سے ضبط شدہ گاڑی ایک غیرملکی شخصیت پاکستان لائی تھی۔ شکار کیلئے استعمال کے نام پر لائی گاڑی ٹیکسز ادائیگی سے عارضی طور پر مستثنیٰ تھی۔ مذکورہ گاڑی مبینہ طور پر غیر ملکی کے واپس جانے کے بعد صادق عمرانی کے زیر استعمال تھی۔

مزیدخبریں