اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ٹیموں نے نان ڈیوٹی پیڈ/ جعلی سگریٹس کی لعنت پر قابو پانے کے لئے حال ہی میں ملک کے طول و عرض میں 429 چھاپے مارے۔ ان کاروائیوں کے دوران ایک کروڑ ساٹھ لاکھ نان ڈیوٹی پیڈ / جعلی سگریٹس پکڑے گئے۔ چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی ہدایات پر ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر نے ذاتی طور پر ان تمام کاروائیوں کی نگرانی کی۔
ایف بی آر نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس پکڑلئے
Nov 13, 2023