لاہور (این این آئی) قیمتیں کنٹرول کرنے کے ذمہ دار افسران اور اہلکار تعطیل کے روز لمبی تان کا سوتے رہے، جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کی اوپن مارکیٹوں سے خریداری کرنے والے شہری گراں فروشوں سے نہ بچ سکے۔ دکانداروں نے سبزیاں اور پھل تھوک منڈیوں سے مہنگا ملنے کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی بجائے زائد قیمتوں پر فروخت جاری رکھی۔ سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت110 روپے مقرر کی گئی لیکن مختلف مقامات پر دکانداروں نے 120 سے130 روپے کلو فروخت کئے۔ آلو شوگر فری درجہ دوم95 کی بجائے110، آلو شوگر فری درجہ سوم 85 کی بجائے95 سے100، پیاز درجہ اول110کی بجائے150، پیاز درجہ دوم 95کی بجائے120، پیاز درجہ سوم85کی بجائے90سے95، ٹماٹر درجہ اول200 کی بجائے240 سے250، ٹماٹر درجہ دوم 175 کی بجائے190، ٹماٹر درجہ سوم150کی بجائے165 سے170، لہسن دیسی370 کی بجائے420 سے430، لہسن ہرنائی495 کی بجائے540 سے550، لہسن چائنہ540 کی بجائے600، ادرک تھائی لینڈ455 کی بجائے500سے 520، ادرک انڈونیشیاء270 کی بجائے300، ادرک چائنہ620 کی بجائے680 سے700، کھیر افارمی70کی بجائے80، میتھی105کی بجائے 140، بینگن30کی بجائے40سے 50، بند گوبھی80 کی بجائے100 سے110، پھول گوبھی33 کی بجائے50سے60، شملہ مرچ 85 کی بجائے110 سے120، بھنڈی60کی بجائے100 سے110، شلجم90 کی بجائے130 سے140، اروی120 کی بجائے 150 سے160، مٹر160کی بجائے190 سے200، کریلا65کی بجائے75 سے80، سبز مرچ درجہ اول70 کی بجائے90، سبز مرچ درجہ دوم50 کی بجائے60 سے70، پھلیاں موٹی50 کی بجائے65 سے70، پھلیاں باریک90 کی بجائے 110 سے 120، لیموں چائنہ55، مونگرے160کی بجائے180، ٹینڈے دیسی165کی بجائے180سے190، ٹینڈیاں فارمی65کی بجائے 80، مولی 20کی بجائے25 سے30، گھیا کدو 64کی بجائے75 سے80، پالک فارمی37کی بجائے40، گھیا توری75کی بجائے 90، گاجر چائنہ180کی بجائے200، گاجر دیسی53کی بجائے 60جبکہ حلوہ کدو45کی بجائے50 سے55روپے کلو تک فروخت ہوا۔ پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول210کی بجائے300 سے320، سیب گاچہ درجہ دوم120کی بجائے200، سیب گاچہ درجہ سوم95 کی بجائے150، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول265 کی بجائے300، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم160 کی بجائے 240 سے 250، سیب کا لا کولو پہاڑی درجہ سوم125 کی بجائے170 سے180، سیب کالا کولو میدانی درجہ اول130کی بجائے180، سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم90 کی بجائے120، سیب سفید درجہ اول165کی بجائے200، سیب سفید درجہ دوم 90 کی بجائے 140 سے150 روپے فی کلو فروخت ہوا۔
گرانفروشی جاری‘ پرائس کنٹرول افسر‘ اہلکار لمبی تان کر سو گئے
Nov 13, 2023