اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) بنگیال سے چوہدری شوکت نے مسلم لیگ(ن)چھوڑ کر اپنی چوہدری برادری کے ہمراہ مصطفی نواز کھوکھر کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر مصطفی نواز کھوکھر نے استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا سیاست اقتدار کے لئے نہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہونی چاہئے۔ جب آپ حق پر ہوتے ہیں تو آپ کو بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جب میں ایوان میں تھا تو میں نے سیاست دانوں اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں پر ہونے والی زیادتیوں پر آواز بلند کی میری اس حق گوئی کو میری اعلیٰ قیادت نے بھی برداشت نہیں کیا۔مجھے میری پارٹی کی جانب سے پیغام دیا گیا سیاسی کارکنوں پر مظالم کی آواز بلند نہ کریں یا پھر استعفی ٰدے دیں۔میں نے استعفٰی دینے کو ترجیح دی اور اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا۔ میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گا ۔ایوان میں عوام کے مسائل پر گفتگو کرنے کو ترجیح دوں گا بجائے اس کے کہ مانگے تانگے کے اقتدار میں شامل ہوں۔
کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گا ،ایوان میں عوامی مسائل پر بات کرونگا،مصطفی نواز
Nov 13, 2023