غیر قانونی بھرتیاں،سابق  ایم ڈی پی ٹی ڈی سی بریت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت آج ہوگی 

Nov 13, 2023

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی ملزم شاہجہان کھیتران کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت (آج)پیر کو ہوگی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں