فلسطینی مظلومین کی حمایت میں آبپارہ تا امریکی سفارتخانہ مجلس وحدت مسلمین کا مارچ

Nov 13, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)فلسطینی مظلومین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی بربریت کےخلاف آبپارہ تا امریکی سفارتخانہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان آزادی فلسطین مارچ میں ہزاروں مرد و خواتین اور بچوں کی شرکت، پر شکوہ اجتماع کے شرکا نے فلسطینی وپاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا یہ عظیم اجتماع بصیرت و آگاہی کا ثبوت ہے، اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے،ہمارے رہبر کہتے ہیں یہ معرکہ حق و باطل ہے کہتے ہیں حماس نے حملہ کیا نہیں انہوں نے دفاع کیا ، اسرائیل کےساتھ تعلقات قائم کرنا شیطان اور ابلیس سے تعلقات استوار کرنا ہے، پاکستان کی سرزمین پر اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی کبھی اجازت نہیں دینگے، وہ دن آئے گا پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے لئے نکلے گا اسرائیل کبھی جنگ نہیں جیت سکتا۔

مزیدخبریں