مرکزی مسلم لیگ کے کئی شہروں میں یکجہتی فلسطین مظاہرے‘ حماس رہنماوں کے ٹیلیفونک خطاب

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام کراچی، فیصل آباد اور گجرات میں یکجہتی فلسطین مظاہرے کئے گئے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے ہزاروں افراد مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ کراچی میں شاہراہ قائد پر یکجہتی فلسطین کانفرنس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔یکجہتی فلسطین کانفرنس سے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔جبکہ فیصل آباد میں بھی مسلم ویمن لیگ کے تحت اسرائیلی مظالم کیخلاف جی ٹی ایس چوک سے ضلع کونسل چوک تک القدس خواتین مارچ کیا گیا۔ القدس مارچ میں شریک ڈاکٹر، ٹیچرز، وکلاءطالبات ودیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ شاہراہ قائدین پر کانفرنس سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، نائب صدر فیصل ندیم، حماس سربراہ خالد مشعل،فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر السرمی، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر سید مصطفی کمال، مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، جامعہ دراسات الاسلامیہ کے مدیر و رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی یوسف کشمیری، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری، جمعیت علماءپاکستان کے جنرل سیکرٹری عقیل انجم، جماعت غربا اہلحدیث کے رہنما مفتی انس مدنی، تحریک اہلحدیث کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی یوسف قصوری، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے رہنما حافظ محمد انور، مسلم وومن لیگ کراچی کی صدر شگفتہ شاہد، ڈاکٹر جہاں آرا و دیگر نے خطاب کیا۔ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ آج فلسطینی سینوں پہ بم کھا کر بیت المقدس کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اسرائیل ناجائز ریاست ہے جو کہ فلسطینی سرزمین پہ قابض ہے۔ اسرائیل کو فلسطینی زمین سے بھگانا ہو گا۔ پاکستان ایٹمی قوت ہے مسئلہ فلسطین پہ اسے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ سعودی عرب کو بھی چاہیے کہ اس مسئلے پر آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے۔ مسلمانوں نے بھی اگر فلسطینیوں کی مدد نہ کی تو یہ آگ ان کے گھروں کو بھی جلا دے گی۔ سیف اللہ خالد نے کہا کہ اہل کراچی نے ثابت کردیا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حماس سربراہ خالد مشعل نے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں کانفرنس کے انعقاد پر ہم آپ کے ممنون ہیں۔ اس وقت امریکا کھل کر اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔ 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں اسرائیل نے بے دردی کے ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ اہل غزہ اس وقت مکمل طور پر محصور ہیں۔ خوشی ہے کہ اہل پاکستان اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔ حماس کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر ناجی ظہیر السرمی نے کہا کہ فلسطینی کسی صورت کمزوری نہیں دکھائیں گے۔ ہم ہر طرح کی قربانی پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ جنگ امت مسلمہ کی جنگ ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ فلسطینی اپنے امتحان میں کامیاب ہو گئے۔ اب میرا اور آپ کا امتحان ہے۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ ہم سب کو اپنے حصے کا کام کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...