سنجوال کینٹ(نامہ نگار) سیکرٹری مواصلات شیر عالم محسود اور آئی جی سلطا ن علی خواجہ کے زیر صدارت ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس میں وزارت مواصلات، موٹروے پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کی بھی شرکت ترجمان وفاقی سیکرٹریز برائے صنعت و پیدار، کامرس، فو ڈ اینڈ سیکیورٹی، میری ٹائم، ریلویز اور چاروں صوبوں کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پراوولوڈنگ پرقابو پانے کیلئے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر مکمل عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا مقرر کردہ ایکسل لوڈ سے زائد وزن لادنے پر مال بردار گاڑیوں کو15نومبر 2023کے بعد کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی آئی جی سلطان علی خواجہ ایکسل لوڈ کنٹرول ایک قومی مسئلہ ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا سیکرٹری مواصلات شیر عالم محسود ملک بھر کے موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹوٹل 210وے اسٹیشنزقائم ہیں جن میں سے 14موبائل وے اسٹیشنز ہیں آئی جی موٹروے پولیس موٹروے پولیس اور این ایچ اے قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ پر قابو پائیں سیکرٹری مواصلات شیر عالم محسود اوور لوڈنگ کی وجہ سے قومی شاہراہیں تباہ ہو رہ ہی ہیں جس کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان برداشت کر نا پڑتا ہے