نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی کی جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ کو نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اتوارکواپنے بیان میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ امید ہے جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ آئین کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے، میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی و عوامی فرض کی ادائیگی میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔

ای پیپر دی نیشن