جونا گڑھ 76سال قبل بھی پاکستان کا حصہ تھا،نوابزادہ فیض محمد خان

اسلام آباد(خبرنگار)نواب آف جونا گڑھ نواب مہابت خان کے پوتے نوابزادہ فیض محمد خان نے کہا ہے کہ 76سال قبل بھارت نے جونا گڑھ پر غاصبانہ قبضہ کرکے وہاں قتل و غارت ،خونریزی اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا ،جونا گڑھ 76سال قبل بھی پاکستان کا حصہ تھا،ہے اور رہے گا اور ایک دن آئے گا جب جونا گڑھ بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا ،جونا گڑھ سے غیر قانونی بھارتی تسلط کے خاتمے کے لئے اقوام عالم اپنا کردارادا کریں،حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری سطح پر بطور نواب آف جونا گڑھ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد وزارت خارجہ سمیت تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ ملکر جونا گڑھ سے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھاوں گا ۔

ای پیپر دی نیشن