اسلام آباد(خبرنگار)تیانجن انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک کو بطور وزیٹنگ پروفیسر نامزد کیا ہے۔تیانجن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر یان ہی ما نے چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ ایک تقریب میں پروفیسر چوہدری کو اس اعزاز سے نواز،اپروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری واحد پاکستانی سائنسدان ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔پروگرام مینجر کامسٹیک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ تقرری میڈیسنل کیمسٹری کے شعبے میں پروفیسر چوہدری کی نمایاں خدمات کی نشاندہی کرتی ہے اور صنعتی بائیو ٹیکنالوجی میں ان کی مہارت کو تسلیم کرتی ہے۔ اپنی اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کیا اور سائنسی تحقیق کو آگے بڑھانے میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈاکٹر اقبال چوہدری وزیٹنگ پروفیسرتیانجن انسٹی ٹیوٹ نامزد
Nov 13, 2023