جماعت اسلامی مشن نبوی کے مطابق نظام قائم کرنے کی خواہاں، دردانہ صدیقی

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی زندہ پیغام رکھنے والی تحریک ہے،روز اول سے جماعت اسلامی مشن نبوی کے مطابق نظام قائم کرنے کی خواہاں ہے، جماعت اسلامی کا وژن تزکیہ نفس سے تزکیہ نظام پر محیط ہے ،ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے منصورہ میں مرکزی رپورٹ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

ای پیپر دی نیشن