مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کا روات مےں راولپنڈی کی پہلی سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے قانون و پارلیمانی امورکنور دلشاد نے راوت مین جی ٹی روڈ  نزد چک بیلی موڑ کے مقام پر قائم راولپنڈی کی پہلی سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے مختلف سٹال کادورہ کر کے نرخ بھی چیک کیے اور خریداروں سے بھی گفتگو کی۔انہوں نے سبزی منڈی میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمیشن ایجنٹس کو مزید ہدایت کی کہ وہ اس منڈی میں زیادہ زرعی پیداوار براہ راست کسانوں سے لائیں تاکہ ضروری سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ اسلام آباد کے مقابلے میں کم ہوسکیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی کی پہلی سبزی و فروٹ منڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن