راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی تنظیم کا اجلاس سٹی صدر راجہ کامران حسین کی زیر صدارت پارٹی دفتر میں منعقد ہوا، سٹی صدر راجہ کامران حسین، جنرل سیکرٹری راجہ شاہد پپو اور انفارمیشن سیکرٹری راجہ محمد علی منہاس نے تنظیمی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے خلاف نو جماعتی اتحاد بنایا گیا تھا جو ناکام رہا آج پھر پی پی پی کے خلاف سیاسی بونوں کا گروہ اکھٹا ہو رہا ہے لیکن اس بار سندھ و وفاق کے ساتھ پیپلز پارٹی پنجاب کی صوبا ئی حکومت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی پارٹی امیدوار و کارکنان پی پی پی کے خلاف ہونے والی ممکنہ انتخابی بدمعاشی کو ہر سطح پر ناکام بنائیں گے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انتخابی کامیابی پی پی پی کا مقدر بنے گی ۔