اسلام آباد(خبر نگار)اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو نے پرنسپل پروفیسر صباح فیصل کی زیر نگرانی ایلومنائی تقریب بعنوان بچپن سے پچپن تک کی یادگار تقریب کا انعقاد کیا جس میں نصف صدی سے اب تک کی طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی سینئر طالبات میں انیس شیخ راشدہ ظفر نائید سلیم چاند قیصر شہناز انصاری شامل تھیں تقریب کی چیف پیٹرن نصرت خان چیئرپرسن صباح فیصل صدر سائرہ کامران نائب صدر زینب رضا سیکرٹری آسیہ ملک خزانچی ثانیہ حارث نے انتظامات مکمل کیے پرنسپل کالج نے خطاب میں کہا کہ آج ان کے ادارے کی طالبات سرکاری و نجی محکموں میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں یہ بات قابل فخر ہے کہ آج وفاقی دارالحکومت کے بڑے کالجز کی پرنسپل بھی اسی کالج سے پڑھ کر جاچکیں ہیں تقریب میں قوالی نائٹ اور ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا اختتام پر فلسطینی بھائیوں کے لیے خصوصی دعا اور فنڈز اکٹھے کیے گئے۔