موٹر وے پر بدھ سے اوور لوڈنگ گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد

نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس کی جانب سے 15 نومبر سے ملک کی تمام موٹریز و قومی شاہراہوں پر سامنے کی اوور لوڈنگ پر دی جانے والی رعایت کو ختم کر کے اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اعلی حکام کا ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موٹرویز و ہائی ویز پر اوولوڈنگ پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 100فیصد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر مکمل عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔سیکرٹری مواصلات شیر عالم محسود نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایکسل لوڈ کنٹرول ایک قومی مسئلہ ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہماری شاہراہیں بہت کم عرصے میں تباہ ہو جاتی ہیں .جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کر نا پڑرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن