جی میل کا کروڑوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

Nov 13, 2023 | 22:35

ویب ڈیسک

ایلفابیٹ انکارپوریشن کی کمپنی گوگل نے گوگل میل المعروف جی میل کے کروڑوں اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے غیرفعال صارفین کےلیے ضابطے کی تبدیلی کے بعد یہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔ 

گوگل کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ ہونے کا عمل آئندہ تین ہفتوں میں شروع ہوجائے گا۔ ایسے اکاؤنٹس جو 2 سال کے عرصے کے دوران غیر فعال رہے ہیں انہیں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

ان گوگل اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ان کے گوگل ڈرائیو، ڈاکیومنٹس، کلینڈر، میٹ اور گوگل فوٹوز کا تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

مزیدخبریں