پنجاب میں نجی اداروں کے 50 فیصد اسٹاف کو آن لائن شفٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی ماحولیات نے کہا ہے کہ دفاتر، این جی اوز اور فرنچائزز کو حاضری 50 فیصد کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس 500 تک پہنچ چکا ہے جس کے باعث شہریوں میں سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈی جی ماحولیات نے 13 نومبر سے 31 دسمبر 2024ء تک اسموگ کے تدارک کے لیے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے تمام اضلاع میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے