حاجی محمد شریف مہر
ڈپٹی کمشنر قصورکیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کا شمار بیوروکریسی کے ایماندار ، با صلاحیت اور اور متحرک افسران میں ہوتا ہے ۔ کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسزکے 38ویں کامن سے ہیں اور وہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ، مانسہرہ، خوشاب ، سرگودھا، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر ، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر اہم عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ قصور کے اقدامات
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کی ضلع قصور میں تعیناتی کے بعد سے ضلع کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔ جن میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلا تفریق گرینڈ آپریشنز ‘سموگ کی روک تھام ‘انسداد قومی پولیو مہم ‘اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی ‘کوالٹی ایجو کیشن کو یقینی بنانے کیلئے سکولوںکے دورے‘سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ،غیرقانونی ایل پی جی ریفلنگ اور منی پٹرول پمپس کیخلاف ایکشن کے علاوہ ‘سرکاری زمینوں کی نیلامی سمیت دیگر اقدامات حکومت پنجاب کے صوبے میں نظم ونسق کی بحالی اور ضلعی انتظامیہ قصور کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔
پنجاب حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر نگرانی ضلع بھر میں تجاوزات کیخلاف بلا تفریق آپریشنز جاری ہیں ۔ شہر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور عمر اویس کی قیادت اور میونسپل آفیسر ریگولیشن قصور چوہدری اشرف گجر کی نگرانی میں ابتک شہر بھر میںتجاوزات کیخلاف بلا تفریق گرینڈ آپریشن کے 12مرحلے مکمل ہو چکے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹیز عطیہ عنایت مدنی کی نگرانی میں مصطفی آباد ‘کھڈیاں خاص ‘ڈھنگ شاہ اورمنڈی عثمان والا میں ‘اسسٹنٹ کمشنرچونیاں /ایڈمنسٹریٹر طلحہ انور کی نگرانی میں شہر چونیاں ‘الہ آباد ‘کنگن پور اور تلونڈی میں ‘اسسٹنٹ کمشنر پتوکی /ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر مکرم سلطان کی نگرانی میں سٹی پتوکی ‘پھولنگر اور حبیب آباد میں اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن /ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد انس سعید کی نگرانی میں کوٹ رادھاکشن میںآپریشنز کئے گئے ۔
سموگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات کی روشنی میںضلع بھر میں سموگ کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے ضلع بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 15بھٹوں کو مسمار کر کے 15افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے ۔ اسی طرح 22چربی پگھلانے والے یونٹس کو مسمار کر کے 15افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ سموگ کا باعث بننے والی 20فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ گملے بنانے والی بھٹیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 36بھٹیوں کو مسمار کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر تقریبا 18افراد کیخلاف مقدمات درج کروا کر انہیں بھاری جرمانے عائد کئے ہیں ۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ‘سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور موٹر وہیکل ایگزمنرمشترکہ طور پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لا رہے ہیں ۔
انسداد قومی پولیو مہم
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کھارا چونگی رائے ونڈ روڈ پر خانہ بندوش بستی میں بچوں کو قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد قومی پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر7لاکھ 71ہزار951بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 103فیصد ٹارگٹ حاصل کیا گیا ۔مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، سیاسی و سماجی اور مذہبی نمائندگان کی مدد سے بھیہدف مکمل کیا گیا ۔50ہزار 252مہمان بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ۔ اس کے علاوہ ضلع کے انٹری اور خارجی راستوں پر لگائے گئے ٹرانزٹ پوائنٹس پر 23ہزار 582بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔
اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف مہم جاری ہے، ڈپٹی کمشنر قصور کے ماتحت تمام اسسٹنٹ کمشنرزاور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیادوں پر عام مارکیٹوں کے دورے کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ ‘ناجائز منافع خوری پر جرمانے ‘مقدمات کا ندراج اور دوکانوں کو سیل کر رہے ہیں ۔ گزشتہ اڑھائی ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے عام مارکیٹوں میں 39990انسپیکشنز کیں جن میں 5039خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر95لاکھ48ہزارروپے جرمانہ912دوکانیں سیل 206 افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج اور1709افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
صوبائی حکومت کی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام اقدامات برئے کار لائے لا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرزتمام ہسپتالوں کے دورے کر کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی ‘میڈیسن کی دستیابی کو چیک کر رہے ۔
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میںصفائی ستھرائی کیلئے شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں ، گرین بیلٹس ،پارکس، گلی محلوں کی فیلڈ میں نگرانی جاری ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نے عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی کی ہدایت کر رکھی ہے ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس ‘تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ضلعی افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ صبح 10بجے سے ساڑھے 11بجے تک اپنے اپنے دفاتر میں عوامی مسائل سن کر انکے حل کیلئے احکامات جاری کر رہے ہیں ۔
کسان کارڈ کا اجراء اور گرین ٹریکٹر سکیم
حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ‘وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کسان کار ڈ کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں‘زراعت کی ترقی پنجاب حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے کاشتکاروں میں کسان کارڈ زتقسیم کر کے پروگرام کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کسانوں کی فلاح وبہبود اور انہیں بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں ۔
سپیشل افراد کیلئے ہمت کارڈ کا اجراء
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی افراد کی سماجی و معاشی فلاح و بہبود یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی وزیر اعلی پنجاب ہمت کارڈ کا اجراء ہو چکا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے خصوصی افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کر کے اس پروگرام کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی افراد سے کیا وعدہ پورا کر دیاہے اور اب ہمت کارڈ سے ہر 3 ماہ بعد خصوصی افراد کو سماجی و معاشی فلاح و بہبود کیلئے 10500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔
زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے پندرہ بھٹے مسمار
Nov 13, 2024