لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کیلئے آنے والی آئی ایم ایف کی ٹیم کومحصولات کا189ارب خسارہ پورا کرنے کیلئے منی بجٹ کی بجائے غیر محدود اخراجات کو کم کرنے کی یقین دہانی کرانی چاہیے ۔شرح غربت41 فیصد تک پہنچ چکی، عوام پر ٹیکسز کا مزید بوجھ ڈالنے سے معاشی و سماجی بحران پیدا ہوسکتاہے۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اور جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے دفتر ملاقات کیلئے آئے ٹیکس بار کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے کہا حکومت کے معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں لیکن اسے مزید موثر بنانے کیلئے اداروں کو آپس میں جوڑنا ہوگا تاکہ موثر ڈیٹا جمع ہو سکے، ٹیکس چوری کا راستہ روکا جا سکے۔ انہوں نے وزیر اعظم‘ وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ ٹیکسز کی تعداد اور ریٹس کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
محصولات خسارہ، آئی ایم ایف کواخراجات میں کمی کا یقین دلایا جائے:میاں عبدالغفار
Nov 13, 2024