محکمہ زراعت کا فوڈ سکیورٹی اینڈ ایگری کلچر سینٹر آف ایکسی لینس سے اشتراک

Nov 13, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) غیر منا فع بخش ادارے ایف اے سی ای نے محکمہ زراعت پنجاب میںمتعدد تربیتی سیشنز کے انعقاد کے لیے بین الاقوامی ماہر ین کی خدمات حا صل کی ہیں ۔ اس سلسلہ میں لاہور میں بروز پیرآئی ایف ڈی سی یو ایس اے میں تحقیقی شعبہ کے نائب صدر اور چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر اپندرا سنگھ کی قیادت میں پہلے تربیتی سیشن کا ہتمام کیا گیا۔ ان تربیتی سیشنز کے اہم موضوعات میں فی ایکڑ زیارہ پیداوار حا صل کرنے کی خاطر زمین کے اعتبار سے اجزائے صغیرہ و کبیرہ کا انضباط ، 4Rنیو ٹرینٹ سٹیورڈشپ ،غذائی اجزاء کے ضیاع اور زرعی زمین  سے گیسوں  کے اخراج میں کمی لانااور غذائی اجزاء کی افادیت بڑھانا شامل تھیں ۔اس تقریب کے مہمان خصو صی سیکر ٹری زراعت افتخارعلی سہو تھے جبکہ محکمہ زراعت توسیع ، زمینی جائزے ، حشرات سے تحفظ اور تطبیقی تحقیق کے افسران کے ہمراہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبہ ، نجیوترقیاتی شعبے کے نمائندگان اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں