خدمات کا اعتراف‘وفاقی ٹیکس محتسب نے میاں ابوذرشاد کومشیر مقرر کردیا

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب نے کاروباری برادری کے لیے بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد کو ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔میاں ابوذر شاد نے اعتماد کا اظہار کرنے پر وفاقی ٹیکس محتسب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وفاقی ٹیکس محتسب اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط رابطے کا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے میاں ابوذر شاد کو مشیر مقرر کرنے کے فیصلے کو سابق صدور لاہور چیمبر میاں انجم نثار، محمد علی میاں ، سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدور فہیم الرحمن سہگل اور کاروباری حلقوں نے بھرپور سراہا۔

ای پیپر دی نیشن