ایف پی سی سی آئی خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے کوشاں ہے:قرۃ العین

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی کی قائمقام صدر قرۃ العین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ایف پی سی سی آئی  خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروبار میں آسانی کیلئے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب کے تمام ویمن چیمبرز آف کامرس کی نو منتخب صدور کیساتھ خصوصی اجلاس میں کیا۔نائب صدر زین افتخار،سابق ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک اور ویمن چیمبرز کی بانی صدور نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن