کاہنہ : ڈکیتی مزاحمت پر دوکاندار زخمی

کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ شہزادہ گائوں کے قریب بلڈنگ مٹیریل کی دوکان میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو گھس آئے اور مزاحمت پر مالک دوکاندار اقبال کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیااور 40ہزار روپے‘ موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ زخمی کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن