کرپشن ‘اختیارات سے تجاوز‘4پولیس اہلکار نوکری سے برخاست

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چار پولیس اہلکاروں کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برخاست کر دیا۔ انکوائری رپورٹ میں ہیڈ کانسٹیبل محمد نواز، کانسٹیبل امتیاز احمد، کانسٹیبل حمیر الحسن اور کانسٹیبل نعمان ساجد قصور وار ثابت ہوئے۔ 5 نومبر کو چارسدہ کے رہائشی مصطفی اور ادریس خریداری کے بعد بس اڈے پرآئے، تو برخاست شدہ پولیس اہلکار انہیں چیکنگ کے بہانے نامعلوم مقام پر لے گئے اور 85 ہزار روپے ہتھیا لئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن