دھواں چھوڑنے والی 22 سو سے زائد گاڑیوں کو 45 لاکھ کے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنیوالی 22 سو سے زائد گاڑیوں کو 45 لاکھ کے جرمانے کئے،خطرناک حد تک دھوں چھوڑنے پر 987 موٹرسائیکلیں کو 19 لاکھ 74 ہزار جرمانہ عائد، کیا گیا اور 99 موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کروا دی گئیں۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہر میں 41 اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن