شہریوں کی درخواست پر ایس ایچ او ز مصطفیٰ ٹائون کی سرزنش

Nov 13, 2024

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ شہریوں کی شکایات سنی اور ازالے کیلئے ایس پیز،ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کو کارروائی کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔ایک شہری کی درخواست پر کارروائی میں تاخیر پر ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کی سرزنش کی جبکہ ایس ایچ او سندر کو شہری محمد شفیق کی لین دین کی دستاویزات کی جانچ کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ مزید ایک شہری سے مبینہ طور پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کیلئے 5 لاکھ روپے وصول کرنے کی شکایت پر اے ایس پی کینٹ کو انکوائری کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں