آئی جی سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقات ‘درخواستوںپر ریلیف کاحکم

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اورریلیف کے احکامات جاری کئے۔ انہوںنے کہا کہ ملازمین کی تمام درخواستوں پر فوری کارروائی سے ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے سابق ڈی ای او محمد طفیل کی سروس بحالی کی درخواست ریلیف کیلئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو بھجوا دی۔ اے ایس آئی مسیح اللہ ‘کانسٹیبل مقصود احمد‘ لیڈی کانسٹیبل ریحانہ اسلم‘ اے ایس آئی غلام رسول‘ انسپکٹر اظہر حیدجبکہ ہیڈ کانسٹیبل بشیر احمد کی درخواست پر ریلیف کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن