لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔سی سی پی او لاہور نے منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ منشیات کی سپلائی چین توڑنے کیلئے پولیس افسران متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر کام کریں۔ منشیات کے مقدمات کی تفتیش میں نقائص چھوڑنے والے پولیس ملازمین کیخلاف کارروائی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان میں قانونی سقم چھوڑنے والے ملازمین کیخلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔ پولیس افسران ’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘‘پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔اجلاس کے دوران پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔