پرائیویٹ سکولز سلوشنزکے وفد کی ڈپٹی سیکرٹری لاہور بورڈسے ملاقات

لاہور(لیڈی رپورٹر) پرائیویٹ سکولز سلوشنز آف پاکستان کے وفد نے ملک عبدالسمیع کی زیرصدارت ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن رضوان سے ملاقات کی ہے۔ جس میں انہوں نے سکولز پورٹل کی بندش کھولنے اور تجدید الحاق کیلئے دورہ جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔ جس پر انہوں نے 20نومبر تک تمام دورے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفد میں خاور نسیم بٹالوی‘ توحید احمد‘ سعیدخان‘ عبدالوحید شاد‘ مجیب الرحمن شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن