پیپلز پارٹی کے بغیر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی ممکن نہیں :حاجی فلک شیر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیخلاف ماضی میں شدید منفی پراپیگنڈا کیا گیا قیادت کی کردار کشی کی منظم مہم چلائی گئی اور پارٹی کی عوامی مقبولیت کو کم کرنے کی خاطر ہر حربہ آزمایا گیا مگر پارٹی قیادت اور کارکنوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سازشوں کو ناکام بنایا، عوام نے دیکھ لیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی ممکن نہیں یہ واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت اور جمہوری اقدار کے تحفظ کی ضامن ہے صحافیوںسے گفتگو کرتے حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے بانی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور ان کے منشور و ایجنڈا کو عملی جامہ پہنا رہی ہے سندھ میں روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن