بھوئے آصل (نامہ نگار)مولابخش سٹریٹ کی رہائشی فرحت ظہور کا خاوند ظہور احمد جوکہ آٹھ سال قبل وفات پاگیا تھا اسکی مارکیٹ میں کپڑے کی دکان تھی جس پر مرحوم کا بھائی مقصود احمد بطور ملازم کام کرتا تھا ۔ وفات کے بعد عرصہ دو سال تک مقصود احمد بیوہ فرحت کو ماہانہ گھر کے اخراجات دیتا رہا اور بعدازاں چوری چھپے دکان 10 لاکھ روپے میں فروخت کر کے سارا کپڑا ساتھیوں کیساتھ مل کر بیچ دیا اور بیوہ کے گھر پر قابض ہوکر بیوہ اور بچوں کو گھر سے نکال دیا۔پولیس نے بیوہ خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔