شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران سائیکل مارکیٹ مین بازار کے صدر امیر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر پاکستان کی سنبلھتی معاشی صورت حال کو پھر سے زبوں حال کرنے کی سازش ہے ملک دشمن قوتوں کی اس مذموم سازش کو بعض اندرونی عناصر کی حمایت حاصل ہے جو آئے روز دہشت گردی کے واقعات رونما کر کے پاکستان کے نہتے عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں یہ انسانیت سو ز بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں قوم نے ہمیشہ ابتر حالات میں عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا اور اب بھی سازشی عناصر کے کسی مذموم اقدام کو پروان چڑھنے نہیں دیں گے،کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والا حالیہ دھماکہ پاکستان میں پائیدار امن کے قیام کی راہ روکنے کیلئے کیا گیا تاکہ ملک میں معاشی استحکام مضبوط نہ ہو سکے مگر یہ سازش ناکام ہو گی اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔