اسسٹنٹ کمشنرکوٹ رادھاکشن کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

Nov 13, 2024

 قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرکوٹ رادھاکشن کا تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن‘تجاوزات کو ختم کر کے بازاروں اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید نے میونسپل کمیٹی، پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں بازاروں،سڑکوں اور نالوں پر قائم تجاوزات جس سے شہریوں کو دشواری کا سامنا تھا کیخلاف بھرپور آپریشن کر کے سامان کو ضبط کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی شہر کی خوبصورتی میں اضافے‘صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں