قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کی نگرانی میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے مابین مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل پتوکی چونیاں کھڈیاں کوٹ رادھاکشن اور قصور سے کل نو ٹیموں نے شرکت کی سخت مقابلے کے بعد تحصیل قصور سے ایک وومن کمیونٹی ٹیم اور مین کمیونٹی ٹیم نے دسمبر میں نیشنل سطح پر ہونیوالے cert مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔