چونیاں(نامہ نگار خصوصی)بابا جی غلام علی قادری نوشاہی کے سالانہ عرس کی تقریب عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ عرس میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور اپنے محبوب بزرگ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عرس کی تقریب کے چیف ارگنائزر رانا گلزار احمد، جوڈیشنل ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب، رانا ذوالفقار احمد، اور رانا اعظم ایڈووکیٹ تھے۔ اس موقع پر محفل نعت کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر عامہ محبوب النبی نے خصوصی خطاب کیا۔