شرقپورشریف (نامہ نگار) بجلی بلوں میں اووربلنگ اور ٹیکسز کی مد میں ہوشر با اضافہ بجلی کے بل دیکھ کر غریب اور سفید پوش صارفین انتہائی مشکل میں ہیں اصل بل سے زائد ٹیکسز کی رقم دیکھ کر صارفین نے حکومت پر کڑی تنقید کی۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت معروف تاجر ڈاکٹر ملک سعید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ہی ہوشربا مہنگائی پر اخراجات پورے نہیں ہو رہے اب تو غریب اور سفید پوش کے لیے بچوں کو بھی پالنا مشکل ہو گیا ہے ۔ صارفین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ناجائز ٹیکسز فوری ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔